لندن۔19اکتوبر (اے پی پی):دنیا کی چودہ بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والی سب سے کم عمر برطانوی کوہ پیما کا کہنا ہے کہ ناتجربہ کار کلائمبرز اپنی اور دیگر ساتھیوں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں، انہیں بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق 23 سالہ برطانوی کوہ پیما ایڈریانا براونلی نے سال 2021 میں دنیا کی بلند ترین چوٹی …
ناتجربہ کاروں کو اجازت نہ دیں، ایڈریانا براونلی

مزید خبریں
لندن۔19اکتوبر (اے پی پی):دنیا کی چودہ بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والی سب سے کم عمر برطانوی کوہ پیما کا کہنا ہے کہ ناتجربہ کار کلائمبرز اپنی اور دیگر ساتھیوں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں، انہیں بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق 23 سالہ برطانوی کوہ پیما ایڈریانا براونلی نے سال 2021 میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی جب ان کی عمر 20 سال تھی۔جبکہ رواں ماہ انہوں نے چین کی شیشا پانگما چوٹی کو سر کر کے 8,000 سے زائد بلندی والی 14 چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ایڈریانا براونلی نے کہا کہ وہ ایسے متعدد کوہ پیما دیکھ چکی ہیں جو بنیادی مہارت اور اونچی چوٹیوں کی غیر متوقع ڈھلوانوں کا مقابلہ کرنے کی تربیت نہیں رکھتے، تاہم انہیں بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کے خواہش مند افراد کو کم از کم چھوٹی چوٹیاں سر کرنے کا تجربہ ہونا چاہیے اور یہ کہ اونچائی پر کم درجہ حرارت سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کی ٹریننگ رکھتے ہوں۔








