اوسلو۔8مارچ (اے پی پی):ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں امریکی سفارت خانے کے قریب زوردار دھماکہ ہوا تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ العربیہ کے مطابق اوسلوکے مغربی حصے میں اتوار کی علی الصبح اس وقت شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب امریکی سفارت خانے کے قریب ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد پولیس اور سکیورٹی …
ناروے، اوسلو میں امریکی سفارت خانے کے قریب زوردار دھماکہ

مزید خبریں
اوسلو۔8مارچ (اے پی پی):ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں امریکی سفارت خانے کے قریب زوردار دھماکہ ہوا تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ العربیہ کے مطابق اوسلوکے مغربی حصے میں اتوار کی علی الصبح اس وقت شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب امریکی سفارت خانے کے قریب ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد پولیس اور سکیورٹی اداروں کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
اوسلو پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک ہنگامی بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً ایک بجے ہونے والے اس پراسرار دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں اور نہ ہی اب تک اس میں ملوث کسی گروہ یا فرد کی شناخت ہو پائی ہے۔
پولیس حکام نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس وقت امریکی سفارت خانے کی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
دوسری جانب ناروے کے مقامی روزنامے ’’ورڈنز گانگ‘] نے عینی شاہدین کے حوالے سے رپورٹ دی کہ دھماکے کے فوری بعد سفارت خانے کی عمارت اور اس کے گرد و نواح سے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے جس نے علاقے میں سکیورٹی کے حوالے سے شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔








