ناروے میں قرآن پاک جلانے کا واقعہ قابل مذمت، مجرمین کے خلاف کارروائی کی جائے، حافظ طاہر محمود اشرفی

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) چیئرمین پاکستان علما ء کونسل اور صدر وفاق المساجد و المدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ناروے میں قرآن پاک جلانے جیسے واقعات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں ، بین المذاہب مکالمہ و بین المسالک رواداری کے لیے موثر انداز میں جدوجہد کی ضرورت ہے،حکومت کے اچھے اقدامات کی تائید کرتے رہیں گے۔اتوار کو جاری بیان میں …

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) چیئرمین پاکستان علما ء کونسل اور صدر وفاق المساجد و المدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ناروے میں قرآن پاک جلانے جیسے واقعات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں ، بین المذاہب مکالمہ و بین المسالک رواداری کے لیے موثر انداز میں جدوجہد کی ضرورت ہے،حکومت کے اچھے اقدامات کی تائید کرتے رہیں گے۔اتوار کو جاری بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ ناروے میں قرآن کریم کو جلانے کا واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، تمام مذاہب اور مکاتب فکر کے قائدین اس کی مذمت کرتے ہیں ،بین المذاہب مکالمہ اور بین المسالک رواداری کے لیے ہر سطح پر جدوجہد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے عنوان پر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں بند ،تمام مذاہب اور مقدسات کے لیے عالمی سطح پر قانون سازی کے لیے فوری اقدامات کیے جانے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ناروے کے واقعہ پر اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی موثر احتجاج کرے اور ناروے کی حکومت مجرمین کے خلاف کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت مسجد ومدارس کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں ہے۔