اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان علماءکونسل کی اپیل پر ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں (کل) جمعہ کو یوم احتجاج منایا جائے گا۔ جمعرات کو جاری بیان میں طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ علمائ، آئمہ جمعة المبارک کے اجتماعات میں عظمت قرآن کریم بیان کریں اور …
ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں (کل) یوم احتجاج منایا جائے گا، چیئرمین پاکستان علماءکونسل طاہر محمود اشرفی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان علماءکونسل کی اپیل پر ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں (کل) جمعہ کو یوم احتجاج منایا جائے گا۔ جمعرات کو جاری بیان میں طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ علمائ، آئمہ جمعة المبارک کے اجتماعات میں عظمت قرآن کریم بیان کریں اور بعد نماز جمعہ مختلف شہروں میں پرامن احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کونے کونے میں بسنے والے مسلمان قرآن کریم سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور اس کی حرمت و ناموس پر کٹ مرنے کو تیار ہوتے ہیں۔ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے دل زخمی ہوئے اور وہ اس دن سے اضطراب کی کیفیت میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کے منتظر ہیں کہ ناروے حکومت مجرم کو قرار واقعی سزا دے اور بین الاقوامی سطح پر تمام آسمانی مذاہب کی حرمت کے تحفظ کا قانون بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو اس معاملہ میں فوری طور پر اقدامات اٹھانے چاہئیں اور اسلامی سربراہی کانفرنس کو مو¿ثر انداز میں قانون سازی کےلئے بروقت اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ اسلام، امن و سلامتی کا دین ہے جو انتہاءپسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کا درس دیتا ہے۔








