ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جولائی کے دوران 23.4 فیصدکی نموریکارڈ

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر23.4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2022 میں ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 13.04 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال جولائی کے مقابلہ میں 23.4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں ناروے …

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر23.4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2022 میں ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 13.04 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال جولائی کے مقابلہ میں 23.4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 10.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

جون کے مقابلہ میں جولائی میں ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 19.81 فیصدکی نموریکارڈکی گئی۔جون میں ناروے سے ترسیلات زرکاحجم 11.1 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں بڑھ کر13.04 ملین ڈالرہوگیا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات اورسہولیات کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرپرمثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔