ہوسٹن۔ 25 اگست (اے پی پی) امریکی خلائی تحقیقی ادارہ ناسا اپنے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران ناسا نے اپنی ترجیحات نئے سرے سے متعین کی ہیں اور زیادہ طاقتور خلائی راکٹوں سے لے کر مریخ تک رسائی کے نئے منصوبوں پر توجہ بڑھانا شروع کر دی ہے۔ ایسے میں ناسا کے لیے بین الاقوامی …
ناسا کا عالمی خلائی سٹیشن فروخت کرنے کا منصوبہ

مزید خبریں
ہوسٹن۔ 25 اگست (اے پی پی) امریکی خلائی تحقیقی ادارہ ناسا اپنے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران ناسا نے اپنی ترجیحات نئے سرے سے متعین کی ہیں اور زیادہ طاقتور خلائی راکٹوں سے لے کر مریخ تک رسائی کے نئے منصوبوں پر توجہ بڑھانا شروع کر دی ہے۔ ایسے میں ناسا کے لیے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کو مسلسل رقم فراہم کرنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔ اسی لیے اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ خلائی سٹیشن کسی اور کے سپرد کر دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ دنوں ناسا کے ڈپٹی ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر بِل ہل نے کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ناسا نچلے زمینی مدار میں معاشی اعتبار سے سود مند کام کرنے کی کوشش کر رہا ہے، حتمی طور پر ہماری خواہش ہے کہ خلائی سٹیشن کو کسی کمپنی یا تجارتی ادارے کے حوالے کر دیا جائے تاکہ وہاں بنیادی تحقیق کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔








