ناسا کے سکالرزمیںسعودی عرب کا پہلاانجینئر شامل

کیلی فورنیا۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) سعودی انجینئر مشعل سعید الشہرانی امریکا کی بین الاقوامی خلائی ایجنسی (ناسا ) کے سکالرز کی ٹیم میں شامل ہو گیا۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق مشعل سعید الشہرانی پہلا سعودی ہے جسے مائیکرو گریوک پروجیکٹ میں انٹرویو کے بعد دیگر امیدواروں پر ترجیح دے کر ناسا میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہماری ٹیم کو ایک …

کیلی فورنیا۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) سعودی انجینئر مشعل سعید الشہرانی امریکا کی بین الاقوامی خلائی ایجنسی (ناسا ) کے سکالرز کی ٹیم میں شامل ہو گیا۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق مشعل سعید الشہرانی پہلا سعودی ہے جسے مائیکرو گریوک پروجیکٹ میں انٹرویو کے بعد دیگر امیدواروں پر ترجیح دے کر ناسا میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہماری ٹیم کو ایک ایسا آلہ ڈیزائن کرنا ہے جو کشش ثقل کو 21دن تک غیر موثر بنا دے۔ یہ آلہ زمین پر حاصل ہونے والے نتائج کے تقابل کیلئے خلا میں بھیجا جائے گا۔ الشہرانی کا کہنا ہے کہ منصوبہ آخری مرحلے میں ہے۔ سال رواں کے اختتام تک حوالے کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مشعل سعیدالشہرانی مکینیکل انجینئر ہیں۔

Leave a Reply