ناقص بیٹنگ شکست کی وجہ بنی، پاکستانی شائقین کےلئے لاہور میں ایک بڑا میچ ہوگا، مصباح الحق

شارجہ ۔ 02 مارچ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے قائد مصباح الحق نے کوالیفائنگ فائنل میں شکست پر سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خراب بیٹنگ شکست کی وجہ بنی، اسلام آباد کی ٹیم کراچی کے خلاف 127 رنز کے تعاقب میں 82 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس کی وجہ سے اسے ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا۔ …

شارجہ ۔ 02 مارچ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے قائد مصباح الحق نے کوالیفائنگ فائنل میں شکست پر سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خراب بیٹنگ شکست کی وجہ بنی، اسلام آباد کی ٹیم کراچی کے خلاف 127 رنز کے تعاقب میں 82 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس کی وجہ سے اسے ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا۔ اپنے ایک بیان میں مصباح الحق نے کہا کہ باﺅلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے کراچی کی ٹیم بڑا سکور کرنے میں ناکام رہی، اس پچ پر ہدف مشکل نہیں تھا، ہم بآسانی جیت سکتے تھے مگر بلے بازوں نے انتہائی غیرذمہ داری سے بیٹنگ کی اور غیرضروری سٹروک کھیلتے ہوئے وکٹیں گنواتے رہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply