نان کیش بینکنگ ٹرانزیکشن پر انکم ٹیکس محصولات میں اکتوبر کے دوران 54فیصد اضافہ ہوا ، ایف بی آر

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):اکتوبر 2020 کے دوران نان کیش بینکنگ ٹرانزیکشن پر انکم ٹیکس محصولات میں 54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ فیڈر بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر 2020 کے دوران نان کیشن بینکنگ ٹرانزیکشن پر ٹیکس وصولیوں کا حجم 907 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ اکتوبر 2019 میں 587 ملین روپے کے ٹیکسز وصول کئے گئے تھے۔ اس طرح اکتوبر 2019 …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):اکتوبر 2020 کے دوران نان کیش بینکنگ ٹرانزیکشن پر انکم ٹیکس محصولات میں 54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ فیڈر بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر 2020 کے دوران نان کیشن بینکنگ ٹرانزیکشن پر ٹیکس وصولیوں کا حجم 907 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ اکتوبر 2019 میں 587 ملین روپے کے ٹیکسز وصول کئے گئے تھے۔ اس طرح اکتوبر 2019 کے مقابلہ میں اکتوبر 2020 کے دوران نان کیشن بینکنگ ٹرانزیکشنز پر ٹیکس وصولیوں میں 320 ملین روپے یعنی 54 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔