اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) معاون خصوصی و ترجمان وزیر اعظم ندیم افضل چن نے لاہور میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے صحافیوں پر کئے جانے والے تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سینٹ میں تاریخی شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور مسلم لیگ ن اس کا اظہار صحا فیوں پر تشدد کے ذریعے …
ندیم افضل چن کی لاہور میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) معاون خصوصی و ترجمان وزیر اعظم ندیم افضل چن نے لاہور میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے صحافیوں پر کئے جانے والے تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سینٹ میں تاریخی شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور مسلم لیگ ن اس کا اظہار صحا فیوں پر تشدد کے ذریعے کر رہی ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم صفدر اور ان کے کارکنان تشدد کا راستہ اپنانے کی بجائے مدلل انداز میں اپنا موئقف واضح کریں جھوٹے پروپیگنڈے کی بجائے قوم کے سامنے سچائی بیان کریں اور کھل کر بتائیں کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے اپنے دور حکومت میں کس طرح بے دردری سے ملک کو لوٹ کر جائدادیں بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام میں اب شعور آ چکا ہے اور اس کا کریڈٹ کافی حد تک میڈیا کو جاتا ہے لہذا اپنی ذمہ داریاں نبھانے والے ورکنگ جرنلسٹس کو اس طرح بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنانا انتہائی شرمناک فعل ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔









