اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی جنگی مجرم ہے، اسے عالمی عدالت انصاف میں لے جایا جائے اس کا دماغ ٹھکانے آ جائے گا۔ پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کشمیریوں کے قتل عام اور لائن آف کنٹرول کی مسلسل سنگین خلاف …
نریندر مودی جنگی مجرم ہے، عالمی عدالت انصاف میں لے جا نے کی صورت میں مودی کا دماغ ٹھکانے آ جائے گاسینیٹر رحمان ملک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی جنگی مجرم ہے، اسے عالمی عدالت انصاف میں لے جایا جائے اس کا دماغ ٹھکانے آ جائے گا۔ پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کشمیریوں کے قتل عام اور لائن آف کنٹرول کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے اسے ہر صورت عالمی عدالت انصاف میں آنا پڑے گا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ نریندر مودی جنگی مجرم ہے ، بھارتی عوام ہمارے دشمن نہیں لیکن بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم نہتے کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خودارادیت دلانے کے لئے ہر محاذ پرحکومت تمام ضروری اقدامات اٹھائے، کشمیریوں کو ان کا حق دلایا جائے۔ ا








