اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے جناح سکول آف پبلک پالیسی اینڈ لیڈرشپ کے تحت اقبال ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ سینٹر نے سول سروسز اکیڈمی کے 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے 136 پروبیشنری افسران کیلئے دو روزہ ایگزیکٹو تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا۔’’ڈیجیٹل دور کے لئے 21ویں صدی کی قیادت میں تبدیلی‘‘کے عنوان سے منعقدہ اس پروگرام کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق چیئرمین …
نسٹ میں 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران کیلئے ایگزیکٹو کورس کا آغاز کر دیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے جناح سکول آف پبلک پالیسی اینڈ لیڈرشپ کے تحت اقبال ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ سینٹر نے سول سروسز اکیڈمی کے 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے 136 پروبیشنری افسران کیلئے دو روزہ ایگزیکٹو تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا۔’’ڈیجیٹل دور کے لئے 21ویں صدی کی قیادت میں تبدیلی‘‘کے عنوان سے منعقدہ اس پروگرام کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) زبیر محمود حیات تھے جبکہ تقریب کی صدارت ریکٹر نسٹ ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے کی۔
اپنے افتتاحی خطاب میں ریکٹر نسٹ نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے پاکستان کو درپیش بدلتے ہوئے حکومتی و انتظامی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے انقلابی اور مؤثر عوامی قیادت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دیانتداری، سٹریٹجک وژن، اخلاقی جرأت اور شہریوں پر مرکوز خدمات کی فراہمی، جو ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے ممکن ہو، مؤثر عوامی قیادت کی بنیادی خصوصیات ہیں۔ اس موقع پر جنرل (ر) زبیر محمود حیات نے ’’گوئنگ بِیانڈ – قیادت اور حکمرانی‘‘ کے موضوع پر بصیرت افروز خطاب کیا۔
انہوں نے غور و فکر پر مبنی سوچ، بامقصد ریاستی حکمتِ عملی، سٹریٹجک انٹیلی جنس، عملی وضاحت اور روایتی انتظامی کرداروں سے آگے بڑھ کر قیادت کے تصور پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کے پہلے روز ڈیجیٹل معیشت اور ڈیجیٹل گورننس پر سیشنز منعقد کئے گئے جبکہ دوسرے روز ذاتی نشوونما، قیادت اور سماجی استحکام جیسے موضوعات پر توجہ دی جائے گی۔ یہ تربیتی پروگرام مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ عوامی شعبے کے رہنما تیار کرنے کے لئے نسٹ کے عزم کا مظہر ہے۔








