اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی (نسٹ) کی طالبات کا ایک گروپ اپنی مکینیکل صلاحیتوں سے ایک کار تیار کر رہا ہے جو جولائی 2018ءمیں برطانیہ کے سلور سٹون ٹریک پر منعقد ہونے والی بین الاقوامی فارمولا سٹوڈنٹ مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔ نسٹ کی 15 رکنی ”عوج“ ٹیم بین الاقوامی فارمولا سٹوڈنٹ مقابلوں میں بے پناہ کوششوں کے بعد …
نسٹ کی طالبات کا گروپ اپنی مکینیکل صلاحیتوں سے ایک کار تیارکرنے لگا
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی (نسٹ) کی طالبات کا ایک گروپ اپنی مکینیکل صلاحیتوں سے ایک کار تیار کر رہا ہے جو جولائی 2018ءمیں برطانیہ کے سلور سٹون ٹریک پر منعقد ہونے والی بین الاقوامی فارمولا سٹوڈنٹ مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔ نسٹ کی 15 رکنی ”عوج“ ٹیم بین الاقوامی فارمولا سٹوڈنٹ مقابلوں میں بے پناہ کوششوں کے بعد جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ نوجوان طالبات کے اس اقدام سے موٹر سپورٹس انڈسٹری میں خواتین کی شمولیت کو فروغ ملا ہے اور یہ ٹیلنٹ کی حامل طالبات بین الاقوامی مقابلہ کے لئے فارمولا طرز کی ریس کار کی تیاری میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہی ہیں۔ یہ ٹیم نہ صرف مقابلے کی سرفہرست ٹیموں میں بڑی پوزیشن حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہے بلکہ خواتین کو عملی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لئے معاشرے میں خواتین کے مقام اور وقار کو بلند کرنے میں کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ انکشاف ایک بین الاقوامی اخبار میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔








