نسٹ کے انٹر ڈسپلنری کلب نے صدر، جنرل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری اور پریس سیکرٹری کے عہدوں کیلئے نامزدگیاں طلب کر لیں

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے انٹر ڈسپلنری کلب نے صدر، جنرل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری اور پریس سیکرٹری کے عہدوں کے لئے نامزدگیاں مانگ لی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق فیکلٹی ممبران طلبہ کو نامزد کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے طلبہ کا نام، رجسٹریشن نمبر، سکول/ڈیپارٹمنٹ، مطلوبہ عہدہ اور ایک سطر پر مشتمل مختصر جواز 19 نومبر 2025 تک ای میل ایڈریس …

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے انٹر ڈسپلنری کلب نے صدر، جنرل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری اور پریس سیکرٹری کے عہدوں کے لئے نامزدگیاں مانگ لی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق فیکلٹی ممبران طلبہ کو نامزد کر سکتے ہیں۔

اس مقصد کے لئے طلبہ کا نام، رجسٹریشن نمبر، سکول/ڈیپارٹمنٹ، مطلوبہ عہدہ اور ایک سطر پر مشتمل مختصر جواز 19 نومبر 2025 تک ای میل ایڈریس [email protected] پر بھجوانا ہوگا۔کلب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئے عہدیداران کا انتخاب میرٹ اور فعال طلبہ کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔