اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت وکلاء کی فلاح و بہبود اور بار اداروں کے استحکام کو اپنی ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے، کیونکہ نظام انصاف میں وکلاء کا کردار بنیادی اور کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ ترجمان کے مطابق انہوں نے یہ بات مختلف بار ایسوسی ایشنز کے وکلاء کے وفود سے ملاقات کے دوران کہی۔وفاقی وزیر …
نظام انصاف میں وکلاء کا کردار بنیادی اور کلیدی حیثیت رکھتا ہے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت وکلاء کی فلاح و بہبود اور بار اداروں کے استحکام کو اپنی ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے، کیونکہ نظام انصاف میں وکلاء کا کردار بنیادی اور کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
ترجمان کے مطابق انہوں نے یہ بات مختلف بار ایسوسی ایشنز کے وکلاء کے وفود سے ملاقات کے دوران کہی۔وفاقی وزیر قانون سے پیر کو اسلام آباد، بہاولپور، ساہیوال اور فیصل آباد بار ایسوسی ایشنز کے صدور اور عہدیداران نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وکلاء کو درپیش انتظامی و پیشہ ورانہ مسائل، عدالتی نظام میں سہولیات کی فراہمی اور بار اداروں کی مضبوطی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور بار اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے وکلاء اور حکومت کے درمیان موثر رابطوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون سے ہی نظام انصاف کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔بار نمائندگان نے وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے وزارت قانون کے تعاون کو سراہا اور حکومت کی جانب سے وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات کے اختتام پر اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ وکلاء کے مسائل، عدالتی اصلاحات اور بار اداروں کے استحکام کے لیے مشاورت کا عمل آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔








