سرےنگر ۔ 14 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمےر مےں کل جماعتی حرےت کانفرنس کے چےئرمےن سید علی گیلانی نے نظربندی کے دوران دختران ملت کی چےئرپرسن آسیہ اندرابی اور تحریک حریت کے رہنما محمد رستم بٹ کے سخت علےل ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کےاہے۔کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق سےد علی گےلانی نے سرےنگر سے جاری اےک بےان مےں کہا کہ …
نظربندآسیہ اندرابی اور محمد رستم بٹ کی علالت پرسید علی گیلانی کا اظہارتشویش ، فوری رہائی کا مطالبہ

مزید خبریں
سرےنگر ۔ 14 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمےر مےں کل جماعتی حرےت کانفرنس کے چےئرمےن سید علی گیلانی نے نظربندی کے دوران دختران ملت کی چےئرپرسن آسیہ اندرابی اور تحریک حریت کے رہنما محمد رستم بٹ کے سخت علےل ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کےاہے۔کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق سےد علی گےلانی نے سرےنگر سے جاری اےک بےان مےں کہا کہ آسیہ اندرابی کئی عارضوں میں مبتلا ہیں جبکہ محمد رستم بٹ کو ڈاکٹروں نے فوری سرجری کا مشورہ دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط انتظامےہ سیاسی نظربندوں کے ساتھ انتہائی غیر منصفانہ اور ظالمانہ سلوک روا رکھے ہوئے ہے








