نمک اور اس کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد سے اربوں ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے، اقتصادی ماہرین

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) پاکستان میں نمک کے6 ارب ٹن سے زائد کے ذخائر موجود ہیں، نمک کی بین الاقوامی پیداوار میں پاکستان 20 ویں نمبر پر ہے۔ دنیا بھر میں پاکستانی نمک کی شناخت " ہمالیہ سالٹ" کے نام سے ہے۔ نمک پاکستان کے لئے وائٹ گولڈ ثابت ہو سکتا ہے۔ اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ نمک اور اس کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی …

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) پاکستان میں نمک کے6 ارب ٹن سے زائد کے ذخائر موجود ہیں، نمک کی بین الاقوامی پیداوار میں پاکستان 20 ویں نمبر پر ہے۔ دنیا بھر میں پاکستانی نمک کی شناخت ” ہمالیہ سالٹ” کے نام سے ہے۔ نمک پاکستان کے لئے وائٹ گولڈ ثابت ہو سکتا ہے۔ اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ نمک اور اس کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری اور برآمد سے اربوں ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نمک پیدا کرنے والا دنیا کا 20 واں بڑا ملک ہے جہاں پر نمک کے ذخائر 6 ارب ٹن سے زائد ہیں۔ پاکستان میں پایا جانے والا نمک 99 فیصد خالص نمک ہے جس کو دنیا بھر میں ہمالیہ سالٹ کے نام سے جانا اور پسند کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستانی نمک کا سب سے بڑا خریدار ہے جو پاکستانی نمک پر اپنے لیبل لگا کرفروخت کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نمک کی صنعت سے وابستہ طبقات اور مقتدر حلقوں کو چاہیے کہ وہ اس حوالے سے اقدامات کریں تاکہ ہم نمک کی عالمی منڈی سے حقیقی طور پر مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہاکہ نمک کی مناسب اور عالمی سطح پر مارکیٹنگ اور ویلیو ایڈیشن سے سالانہ اربو ںڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے اور نمک پاکستان کے لئے وائٹ گولڈ ثابت ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply