اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر سید آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی لازم و ملزوم ھیں، " گیٹ نواز آپریشن " بری طرح ناکام ھو گا۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انتخابات میں نواز شریف کی تصویر کو ووٹ پڑے گا، مسلم لیگ ( ن) نواز …
نواز شریف اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی لازم و ملزوم ھیں، ڈاکٹر آصف کرمانی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر سید آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی لازم و ملزوم ھیں، ” گیٹ نواز آپریشن ” بری طرح ناکام ھو گا۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انتخابات میں نواز شریف کی تصویر کو ووٹ پڑے گا، مسلم لیگ ( ن) نواز شریف کی قیادت میں ھر چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے تیار ھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سیاست سے آوٹ کرنے کی خواھش رکھنے والے بہت جلد خود سیاست سے کلین بولڈ ھو جائیں گے۔








