نواز شریف صحت مند ہونے کے باوجود لندن میں گھوم پھر رہے ہیں ، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نےکہا ہے کہ مسلم لیگ( ن ) کے رہنما خواجہ آصف نے اسمبلی کے فلور پر کہا تھا کہ خدا کی قسم نواز شریف علاج کروانے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔جمعرات کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اب نواز شریف صحت مند ہونے کے باوجود لندن میں گھوم پھر رہے ہیں ۔ڈاکٹر شہباز …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نےکہا ہے کہ مسلم لیگ( ن ) کے رہنما خواجہ آصف نے اسمبلی کے فلور پر کہا تھا کہ خدا کی قسم نواز شریف علاج کروانے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔جمعرات کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اب نواز شریف صحت مند ہونے کے باوجود لندن میں گھوم پھر رہے ہیں ۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ (ن) لیگ کے رہنما کس ڈھٹائی سے غیرت،شرم وحیا کی بات کر رہے ہیں جبکہ موصوف کے ساتھ سٹیج پرچور ٹولہ کے ارکان ہی ہوں گے۔

مزید خبریں