نواز شریف عوامی لیڈر ہیں ، عوام کے فیصلے کو رد نہیں کیا جا سکتا ،مریم نواز کا تقریب سے خطاب

لاہور ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی رہنما ءمریم نواز نے کہا ہے کہ آمر عوام سے حقوق چھینتے ہیں جبکہ عوامی لیڈر عوام کے حقوق واپس دلاتے ہیں ، ملکی سیاست نواز شریف کے گرد گھوم رہی ہے ، مخالفین نواز شریف کو گرانے کے لئے اکٹھے ہو گئے ہیں جو ایک دوسرے کا چہرہ بھی نہیں دیکھتے تھے ،نواز شریف عوامی لیڈر ہیں ، …

لاہور ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی رہنما ءمریم نواز نے کہا ہے کہ آمر عوام سے حقوق چھینتے ہیں جبکہ عوامی لیڈر عوام کے حقوق واپس دلاتے ہیں ، ملکی سیاست نواز شریف کے گرد گھوم رہی ہے ، مخالفین نواز شریف کو گرانے کے لئے اکٹھے ہو گئے ہیں جو ایک دوسرے کا چہرہ بھی نہیں دیکھتے تھے ،نواز شریف عوامی لیڈر ہیں ، عوام کے فیصلے کو رد نہیں کیا جا سکتا ،محمد نواز شریف نے پہلے عدلیہ کو بحال کرایا اب وہ نظام عدل کو بحال کرایں گے ،2018 ءکے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) انتخابات جیتے گی اور نواز شرےف کی نااہلی کے بعد جو ترقی کا سفر رکا تھا اسے دوبارہ شروع کرے گی ۔ وہ ہفتہ کو حلقہ این اے 120 میں سنت نگر کے رہائشیوں میں لیز کے کاغذات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔مریم نواز نے کہا کہ سنت نگر کے شہریوں کو مالکانہ حقوق 1990ءکی دہائی میں دیئے گئے تھے جبکہ 2005ءمیں ایک آمر نے چھین لئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایک عوامی اور جمہوری لیڈر محمد نواز شریف نے خصوصی دلچسپی لے کر آپ کے حقوق واپس دلوائے ہیں اور حلقہ این اے 120کے الیکشن میں انہوں نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply