اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف قومی سلامتی کی بجائے ذاتی مفاد کی بات کرتے ہیں جو فیصلہ ان کے حق میں ہو وہ قبول جو خلاف آئے وہ ناقابل قبول۔ لیکن اب نواز شریف لندن سے بیٹھ کر سیاست نہیں کرسکتے،مریم نواز نے تقریر عدلیہ، نیب اور فوج کے خلاف کی، نواز شریف اور مریم …
نواز شریف قومی سلامتی کی بجائے ذاتی مفاد کی بات کرتے ہیں جو فیصلہ ان کے حق میں ہو وہ قبول جو خلاف آئے وہ ناقابل قبول لیکن اب نواز شریف لندن سے بیٹھ کر سیاست نہیں کرسکتے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف قومی سلامتی کی بجائے ذاتی مفاد کی بات کرتے ہیں جو فیصلہ ان کے حق میں ہو وہ قبول جو خلاف آئے وہ ناقابل قبول۔ لیکن اب نواز شریف لندن سے بیٹھ کر سیاست نہیں کرسکتے،مریم نواز نے تقریر عدلیہ، نیب اور فوج کے خلاف کی، نواز شریف اور مریم نواز نے ابھی تک میرے 10 سوالوں کے جواب نہیں دیے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف بولنے والوں پر آرٹیکل 6 لگایا جائے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف قومی سلامتی کی بجائے ذاتی مفاد کی بات کرتے ہیں جو فیصلہ ان کے حق میں ہو وہ قبول جو خلاف آئے وہ ناقابل قبول۔ لیکن اب نواز شریف لندن سے بیٹھ کر سیاست نہیں کرسکتے، نواز شریف بزدل بھگوڑے اورعدالتوں کے فراری ہیں۔ انہیں یہ جان لینا چاہیے کہ بیرونی اشاروں پر ملکی استحکام کو سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا، سی پیک کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے عالمی سازش کا حصہ بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے آپ کو کچھ اور سمجھ بیٹھے تھے جبکہ وہ صادق اور امین نہیں ہیں، یہ لوگ استعفیٰ دیں عمران خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں الیکشن کرادوں گا۔ ایک سال تک نواز شریف اور دس ماہ مریم نواز خاموش رہیں۔ یہ لوگ سیاست سیاست کھیل رہے ہیں، این آر او مانگ رہے تھے، عمران خان نے انہیں این آر او نہیں دیا تو اب ان کے منہ کھل گئے ہیں۔ یہ لوگ چاہتے ہیں عمران خان سینٹ الیکشن نہ کرائیں، جمہوریت کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار سی پیک کے دشمن ہوں گے،وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے بچوں کا احترام ہے، مریم نے میرے خلاف بھی گفتگو کی، یہی زبان میں نے استعمال کی تو شکوہ نہ کرنا، میں ایسا پوسٹ مارٹم کرتا ہوں کہ سب برابر کردیتا ہوں،نواز شریف چاہتے ہیں فیصلوں کی کنجی پاس رکھیں، شہباز شریف باہر بھی ہوتے تووہ کسی تحریک کے لئے سنجیدہ نہیں تھے۔مریم نواز بھی کہہ چکی ہیں کہ شہباز شریف مفاہمتی آدمی تھے، مجھے خوف ہے ان کیسز سے شہباز شریف کی سیاست ختم ہوجائے گی۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم نواز شریف بتائیں کہ سیف الرحمن کے ذریعہ قطر سے کتنی رقم لی؟نواز شریف بتائیں اجمل قصاب کے گھر کا پتہ ایڈیٹر کو کس نے دیا؟ ڈان لیکس کے پیچھے کون تھا؟ اور اس سے کیا فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ؟نواز شریف پاکستان کی بجائے غیر ملک سے کیوں مودی کو فون کرتے ہیں؟مریم نواز نے یہ نہیں بتایا کہ شہباز شریف کی ضمانت کیوں منسوخ ہوئی؟نواز شریف بتائیں مودی اور جندال سے کیا باتیں ہوئیں ؟ انہوں نے ساری پریس کانفرنس نیب کے خلاف کی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ دسمبر اور جنوری میں پھر جیلوں میں رونقیں ہوں گی۔ن لیگ سے ش لیگ نکلنے کی پیشگوئی پر آج بھی قائم ہوں۔ن سے ش نکلنے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ن لیگ کے راہنما جسٹس نثار کا مذاق اڑاتے ہیں کیونکہ انہیں جسٹس قیوم پسند ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ منی لانڈرنگ والے کرپٹ عناصر اور قومی سلامتی کے دشمن جلد پکڑے جائیں گے۔مریم نواز کی پیشی کے وقت منصوبہ بندی کے تحت نیب دفتر پر حملہ کیا گیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن استعفے دے ہم ضمنی انتخابات کرادیں گے،آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد ہوئی مگر وہ فیصلہ لے کر گھر چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع ،بلوچستان کی سڑکیں سی پیک سے مکمل ہوں گی۔








