نواز شریف کو ملک کا وقار بلند کرنے، امن و امان بحال کرنے اور معاشی طور پر مضبوط بنانے کی سزا دی جا رہی ہے،سینیٹر مشاہد اللہ خان

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ملک کا وقار بحال کرنے، امن و امان بحال کرنے اور معاشی طور پر ملک کو مضبوط کرنے کی سزا دی جا رہی ہے ۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے، نواز شریف …

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ملک کا وقار بحال کرنے، امن و امان بحال کرنے اور معاشی طور پر ملک کو مضبوط کرنے کی سزا دی جا رہی ہے ۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے، نواز شریف نے ملک کا وقار بلند کیا اور معاشی طور پر اسے مضبوط بنایا ہے مگر جو کچھ ہو رہا ہے، اس سے نواز شریف کو شکست نہیں دی جا سکتی۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ شرجیل میمن نے نیب کرپشن کیس میں عبوری ضمانت کروائی تھی جو کینسل ہوئی اور اس نے لندن میں رحمن ملک کے گھر کے ساتھ گھر کیسے خرید لیا، سندھ میں کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو رہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی پی والے ابھی تک لاڑکانہ کو نہیں بنا سکے، وہ سندھ کو کیا بنائیں گے۔

Leave a Reply