اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کے قائد محمد نواز شریف کے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں سے شہروں اور دیہاتوں سمیت پورا ملک روشن ہو رہا ہے ، ملک کے طول و عرض میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں …
نواز شریف کے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں سے پورا ملک روشن ہو رہا ہے ،وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کے قائد محمد نواز شریف کے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں سے شہروں اور دیہاتوں سمیت پورا ملک روشن ہو رہا ہے ، ملک کے طول و عرض میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو ضلع ننکانہ کی تحصیل شاہ کوٹ کے نواحی علاقے میں گیس اور بجلی فراہمی کے مختلف سکیموں کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت کے ملک کی ترقی و خوشحالی سے متعلق خلوص کو پاکستان کے عوام تہہ دل سے احترام کرتے ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ نواز شریف چاہے پشاور جلسہ کریں یا پھر آزاد کشمیر، عوام کی ایک بڑی تعداد اپنے قائد کے بھرپور استقبال اور ان سے اظہار یکجہتی کےلئے ان کے جلسوں میں شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ نواز شریف پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور وعدوں کی تکمیل کا دوسرا نام ہیں۔








