روم۔16مئی (اے پی پی):دفاعی چیمپئن نواک جوکووچ اور رافیل نڈال نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ جوکووچ نے لورینزو سونیگو جبکہ رافیل نڈال نے ریلی اوپیلکا کو شکست سے دوچار کیا۔ اٹالین اوپن کے دلچسپ مقابلے فورو اٹالیکو سپورٹس کمپلیکس، روم میں جاری ہیں۔ مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ …
نواک جوکووچ اور رافیل نڈال اٹالین اوپن کے فائنل میں داخل

مزید خبریں
روم۔16مئی (اے پی پی):دفاعی چیمپئن نواک جوکووچ اور رافیل نڈال نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ جوکووچ نے لورینزو سونیگو جبکہ رافیل نڈال نے ریلی اوپیلکا کو شکست سے دوچار کیا۔
اٹالین اوپن کے دلچسپ مقابلے فورو اٹالیکو سپورٹس کمپلیکس، روم میں جاری ہیں۔ مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ نے اٹلی کے لورینزو سونیگو کو سخت مقابلے کے بعد 3-6 ، 7-6 اور 2-6 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر دو سپین کے رافیل نڈال نے امریکا کے ریلی اوپیلکا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل میں جگہ حاصل کی۔ نڈال کی جیت کا سکور 4-6 اور 4-6 رہا۔ واضح رہے کہ رافیل نڈال کو سب سے زیادہ 9 بار اٹالین اوپن ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔








