نوجوانوں کوٹھیلوں اور پتھاروں کی بجائے ڈیزائن کروائی گئی خصوصی وہیکل فراہم کی جائے گی، عثمان ڈار

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نوجوانوں کوٹھیلوں اور پتھاروں کی بجائے ڈیزائن کروائی گئی خصوصی وہیکل فراہم کی جائے گی، گاڑی کی خریداری کیلئے قرض وفاقی حکومت دے گی، نوجوان چھوٹا مگر باعزت روزگار حاصل کر سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنی زیر صدارت لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیف …

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نوجوانوں کوٹھیلوں اور پتھاروں کی بجائے ڈیزائن کروائی گئی خصوصی وہیکل فراہم کی جائے گی، گاڑی کی خریداری کیلئے قرض وفاقی حکومت دے گی، نوجوان چھوٹا مگر باعزت روزگار حاصل کر سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنی زیر صدارت لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب اور اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ منصوبے کے تحت کم پڑھے لکھے نوجوانوں کو ذاتی کاروبار کا موقع دیا جائے گا۔ نوجوانوں کو ٹھیلوں اور پتھاروں کی بجائے ڈیزائن کروائی گئی خصوصی وہیکل فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی کی خریداری کیلئے قرض وفاقی حکومت دے گی۔ نوجوان چھوٹا مگر باعزت روزگار حاصل کر سکیں گے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ منصوبہ کا دائرہ کار مرحلہ وار ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔ یوتھ افیئر ڈویڑن سے جاری بیان کے مطابق نوجوانوں کو کاروبار اور روزگار کی فراہمی کے لئے حکومتی اقدامات جاری ہیں۔ وفاقی حکومت کی ملک بھر میں "شاپ آن وہیل” منصوبہ شروع کرنے کی تیاری ہو چکی ہے۔ چھوٹے کاروبار کا منصوبہ کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے شروع ہو گا۔ابتدائی طور پر پنجاب سے شاپ آن وہیل منصوبہ کی رجسٹریشن شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

مزید خبریں