نوجوانوں کو اپنی تعلیمی سفر کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے بااختیار بنایا جائے،ڈاکٹر شرمیلا فاروقی

لاڑکانہ۔ 24 جنوری (اے پی پی):تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر جو ہر سال اقوامِ متحدہ کے تعلیمی سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) کے تحت منایا جاتا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر شرمیلا فاروقی نے تعلیم کی مشترکہ تخلیق میں نوجوانوں کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔اس سال کا موضوع تعلیم کی مشترکہ تخلیق میں نوجوانوں کی طاقت ہے جو اس بات کی اہمیت کو واضح کرتا ہے کہ ایک …

لاڑکانہ۔ 24 جنوری (اے پی پی):تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر جو ہر سال اقوامِ متحدہ کے تعلیمی سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) کے تحت منایا جاتا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر شرمیلا فاروقی نے تعلیم کی مشترکہ تخلیق میں نوجوانوں کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔اس سال کا موضوع تعلیم کی مشترکہ تخلیق میں نوجوانوں کی طاقت ہے جو اس بات کی اہمیت کو واضح کرتا ہے کہ ایک روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے نوجوان ذہنوں کی توانائی تخلیقی صلاحیتوں اور جدت کو بروئے کار لانا ناگزیر ہے۔

اپنے بیان میں ایم این اے ڈاکٹر شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ دنیا کا مستقبل اس تعلیم کے معیار پر منحصر ہے جو ہم اپنی نئی نسل کو فراہم کرتے ہیں۔ یہ نہایت ضروری ہے کہ نوجوانوں کو اپنی تعلیمی سفر کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے بااختیار بنایا جائے اور وہ ایسے تعلیمی نظام کی مشترکہ تخلیق کریں جو جامع، منصفانہ اور ان کی ضروریات سے ہم آہنگ ہو۔ڈاکٹرشرمیلا فاروقی نے تعلیم سے متعلق پالیسی سازی میں نوجوانوں کی شمولیت، جدید تعلیمی حل اور مستقبل کی افرادی قوت کے لیے مہارتوں کی ترقی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والے اقدامات اور شراکت داریاں مثبت تبدیلی لا سکتی ہیں اور اس بات کو یقینی بنا سکتی ہیں کہ تعلیمی نظام وقت کی ضروریات کے مطابق اور مؤثر ہوں۔تعلیم کا عالمی دن ایک عالمی پیغامِ عمل ہے جو حکومتوں، اساتذہ اور تمام متعلقہ فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ تعلیم کو اولین ترجیح دیں اور ہر فرد کے لیے معیاری تعلیم تک رسائی کو یقینی بنائیں۔

تعلیم کے عالمی دن کی مناسبت سے ڈاکٹر شرمیلا فاروقی کے بیان کردہ اہم نکات میں تعلیم کی پالیسی سازی میں نوجوانوں کی شمولیت،فیصلہ سازی کے عمل میں نوجوانوں کی شرکت کو فروغ دینا تاکہ تعلیمی پالیسیاں موثر اور وقت کی ضرورت کے مطابق ہوں۔

جدید تعلیمی حل تعلیم کی رسائی اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی اور جدت کا استعمال۔مستقبل کی افرادی قوت کے لیے مہارتوں کی ترقی، نوجوانوں کو تنقیدی سوچ تخلیقی صلاحیت اور مسئلہ حل کرنے جیسی مہارتوں سے آراستہ کرنا تاکہ وہ تیزی سے بدلتی دنیا میں کامیاب ہو سکیں۔ڈاکٹر شرمیلا فاروقی کا پیغام پاکستان میں سب کے لیے جامع اور معیاری تعلیم کے فروغ اور پائیدار ترقی کے عالمی اہداف کے حصول کی کوششوں سے ہم آہنگ ہے۔

مزید خبریں