نوجوانوں کو خودمختار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہم نے نوجوانوں کی سوچ کو بدلنا ہے،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی 68 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، پاکستان کے نوجوانوں کو خودمختار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت نے نوجوانوں کو کاروبار کے لیے قرض دینے کے لیے 100ارب کی رقم مختص کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں ایک تقریب سے …

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی 68 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، پاکستان کے نوجوانوں کو خودمختار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت نے نوجوانوں کو کاروبار کے لیے قرض دینے کے لیے 100ارب کی رقم مختص کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عثمان ڈار نے کہا کہ پاکستان کی 68 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ پاکستان کے نوجوانوں کو خودمختار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت نے نوجوانوں کو کاروبار کے لیے قرض دینے کے لیے سو ارب کی رقم مختص کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 لاکھ کے قریب نوجوانوں نے وزیر اعظم کامیاب جوان قرضہ سکیم میں درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ اس پروگرام کے ذریعے قرضوں کے حصول کے لئے سب سے زیادہ درخواستیں فاٹا سے موصول ہوئی ہیں جبکہ ایک لاکھ 90 ہزار خواتین کی درخواستیں بھی موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ حکومت کیجانب سے مختلف پروگرامز متعارف کروانے سے پاکستان کے جوان خود مختار بن سکیں گے۔ ہمارے نوجوان کاروبار کی جگہ سرکاری نوکری کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ہم نے نوجوانوں کی سوچ کو بدلنا ہے۔ دس لاکھ کے قریب نوجوان ان پروگرامز سے فائدہ اٹھائیں گے۔ ماضی میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے علاوہ کچھ کام نہین کیا گیا۔ پولیٹکل پوائنٹ اسکورنگ کے لیے صرف پلے کارڈ استعمال کیے گئے۔ مدرسوں کے سوا لاکھ طلبا کو مختلف فنی تعلیم اور ہنر سکھائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ون پوائنٹ ایجنڈا پر ہے کہ نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا کرنے کے مواقع متعارف کروانے ہیں۔