نوجوانوں کی کاروباری سکیم کے تحت قرضوں کی جلد از جلد تقسیم کو یقینی بنایا جائے، تمام حکومتی اداروں میں فعال ترین رابطوں کی ضرورت ہے،عثمان ڈار

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے نوجوانوں کی کاروباری سکیم ( وائی ای ایس) کے تحت قرضوں کی جلد از جلد تقسیم کو یقینی بنانے کےلئے تمام مختلف حکومتی اداروں میں فعال ترین رابطوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی صدارت میں منگل کو یہاں …

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے نوجوانوں کی کاروباری سکیم ( وائی ای ایس) کے تحت قرضوں کی جلد از جلد تقسیم کو یقینی بنانے کےلئے تمام مختلف حکومتی اداروں میں فعال ترین رابطوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی صدارت میں منگل کو یہاں وزیراعظم آفس میں اجلاس ہوا جس میں پروگرام کے مختلف حصوں پر اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور اس پروگرام پر عملدرآمد میں تیزی لانے کے طریقوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا جو کہ نوجوانوں کی اقتصادی و سماجی ترقی کےلئے بنایا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران عثمان ڈار نے قرضوں کی تقسیم کو یقینی بنانے کےلئے تمام محکموں میں مو¿ثر رابطہ کاری کی ضرورت پر زوردیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سکیم پر خاطر خواہ طور پر ردعمل آیا ہے اور تقریباً 75000 نوجوانوں نے اب تک آن لائن رجسٹریشن فارم فل کئے ہیں۔ وزیراعظم کامیاب جوان پرو گرام کی سر کاری ویب سائٹ آغاز کے بعد سے اب تک 35 ملین مرتبہ ہٹ ہوئی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ قرضوں کے حصول کےلئے ایک ملین درخواستوں کا دیا جانا اس پروگرام کی مقبولیت کا ثبوت ہے اور عوام میں اس پر وگرام کو سراہے جانے کا ثبوت ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ رجسٹریشن فارمزکے ذریعے پس منظر عام کی موصول ہونے والی معلومات اور تجا ویز کا تجزیہ کیا جائے گا اور اسے پالیسی سازی کے عمل میں شامل کیا جائے گا تاکہ یہ ہمارے کاروباری نوجوانوں کی امنگوں پر پورا اترے۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے سٹارٹ اپ پاکستان کا پی سی ون حتمی مراحل میں ہے جو کہ مالی رقوم مختص کرنے اور منظور ی کے لئے جلد ہی بھجوا دیا جائے گا۔ اجلاس کو گرین یوتھ مو ومنٹ پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ عثمان ڈار نے مختلف یونیورسٹیوں سے ذہین طلباءکو بھی اعتماد میں لینے پر زور دیا جو بہتر پالیسیوں کی تشکیل میں مدد کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سے بات کریں گے کہ وہ اس پروگرام کے ساتھ اپنے طلباءکو منسلک کرکے ہماری مدد کریں۔ قبل ازیں نیشنل یوتھ کونسل کی رکن مس خالدہ بروہی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی سے ملاقات کی اور نوجوانوں کی ترقی بارے مختلف تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کو ہالینڈ کی ملکہ میکسیما سے اپنی اس ملاقات بارے بریف کیا جس میں انہوں نے ملکہ کو نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے اور مختلف ترقیاتی شروعات سے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے ان اقدامات بارے بتایاجو کہ موجودہ حکومت نے کئے ہیں۔ خالد ہ بروہی نے سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں کاروبار کی تربیت اور نابالغ قیدیوں کو رہائی کے بدلے کمیونٹی کی خدمت کرنے اور نوجوانوں میں مختلف مقابلہ جات بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کا میاب جوان پروگرام اور وزیراعظم آفس کے حکام نے شر کت کی۔