اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کی ڈائریکٹر جنرل برائے آگاہی و تدارک عالیہ رشید نے کہا ہے کہ ہر نوجوان کو اپنے خاندان کو بدعنوانی سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ نوجوان ملک سے بدعنوانی کی روک تھام کیلئے نیب کا بدعنوانی سے انکار کا پیغام معاشرے کے ہر فرد تک پہنچائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کوکرپشن کے …
نوجوان بدعنوانی کے خلاف مہم میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وہ ملک کے سماجی ، سیاسی اور معاشی حالات کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،عالیہ رشید
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کی ڈائریکٹر جنرل برائے آگاہی و تدارک عالیہ رشید نے کہا ہے کہ ہر نوجوان کو اپنے خاندان کو بدعنوانی سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ نوجوان ملک سے بدعنوانی کی روک تھام کیلئے نیب کا بدعنوانی سے انکار کا پیغام معاشرے کے ہر فرد تک پہنچائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کوکرپشن کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے نوجوانوں کے کردار کے عنوان سے نیب اور بحریہ یونیورسٹی کے تعاون سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بدعنوانی کی روک تھام کیلئے نوجوانوں کو نیب کی آگاہی اور تدارک مہم کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اردگرد ہونے والی بدعنوانی کی نشاندہی کریں اور اس کی روک تھام کی حوصلہ افزائی کریں۔









