نوجوان خطاطوں کے درمیان قومی مقابلہ حسن خطاطی آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہوگا، وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی کے زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے زیراہتمام نوجوان خطاطوں کے درمیان قومی مقابلہ حسن خطاطی آئندہ ماہ اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں چاروں صوبوں کے علاوہ آزادکشمیر، گلگت بلتستان اورقبائلی علاقہ جات (فاٹا) سے نوجوان خطاط اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے،اس موقع پرمنتخب کردہ فن پاروں کی نمائش کی جائے گی۔ یہ فیصلہ وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی …

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے زیراہتمام نوجوان خطاطوں کے درمیان قومی مقابلہ حسن خطاطی آئندہ ماہ اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں چاروں صوبوں کے علاوہ آزادکشمیر، گلگت بلتستان اورقبائلی علاقہ جات (فاٹا) سے نوجوان خطاط اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے،اس موقع پرمنتخب کردہ فن پاروں کی نمائش کی جائے گی۔ یہ فیصلہ وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی زیرصدارت پیر کے روز قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے افسران کے اجلاس میں کیاگیا۔اس موقع پر عرفان صدیقی نے کہا کہ قومی مقابلہ حسن خطاطی کو برصغیرجنوبی ایشیاءکے عظیم خطاط عبدالمجید پرویں رقم کے نام سے منسوب کیاجارہا ہے جنہیں شاعر مشرق علامہ اقبال کے کلام کی کتابت کا منفرد اعزاز حاصل ہے۔انھوں نے کہا کہ مقابلہ حسن خطاطی میں 35 سال کی عمر تک کے افراد حصہ لے سکیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ خواتین بھی اس مقابلہ میں بھرپور حصہ لیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply