نوجوان نسل کومنشیات سے روکنے کا اصل کام والدین کا ہے،وفاقی وزیربرائے ہوابازی غلام سرورخان

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے ہوابازی غلام سرورخان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کومنشیات سے روکنے کا اصل کام والدین کا ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتے کو راولپنڈی آرٹس کونسل اوراینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کے اشتراک سے پیش کئے گئے سٹیج ڈرامہ ''اندھیری راہ کا مسافر'' کے اختتام پربطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔غلام سرورخان نے کہا کہ منشیات ایک ناسوربن چکا ہے جسے …

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے ہوابازی غلام سرورخان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کومنشیات سے روکنے کا اصل کام والدین کا ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتے کو راولپنڈی آرٹس کونسل اوراینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کے اشتراک سے پیش کئے گئے سٹیج ڈرامہ ”اندھیری راہ کا مسافر” کے اختتام پربطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔غلام سرورخان نے کہا کہ منشیات ایک ناسوربن چکا ہے جسے روکنا صرف اداروں کا کام نہیںبلکہ عوام کوبھی اس کے تدارک کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، والدین اپنے بچوں پرکڑی نظررکھیں۔انہوں نے کہا کہ ناہید منظورنے جانداراورسبق آموزکہا نی لکھی ہے۔اس موقع پر ممبرپنجاب اسمبلی حاجی محمدامجدچوہدری نے کہا کہ ان کا مشن ہے کہ منشیات کے خلاف جہادکریں گے اورنوجوان نسل کواس سے بچائیں گے۔ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل غلام قادرتھیبونے کہا کہ منشیات سے پاک پاکستان ہماراعزم ہے۔ ناہیدمنظورنے کہا کہ یہ ایک سچی کہانی پرمبنی کھیل تھا جسے لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمد ،ڈائریکٹراے این ایف محمدریاض سومرو اوردیگربھی موجودتھے۔

مزید خبریں