نوجوان نسل کیلئے کلام اقبال کو مختلف موضوعات کی صورت میں نثری ترجمے کے ساتھ شائع کیا جائے گا،عرفان صدیقی

لاہور۔5 جنوری(اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال ؒکے افکار و شاعری سے تمام مکاتب فکر بالخصوص نوجوان نسل کو روشناس کرانے کیلئے کلام اقبال کو مختلف موضوعات کی صورت میں نثری ترجمے کے ساتھ شائع کیا جائے گا،‘ 21 اپریل کو لاہور میں قومی کانفرنس منعقد کی جائیگی جس میںملک کے نامور دانشور‘ محقق …

لاہور۔5 جنوری(اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال ؒکے افکار و شاعری سے تمام مکاتب فکر بالخصوص نوجوان نسل کو روشناس کرانے کیلئے کلام اقبال کو مختلف موضوعات کی صورت میں نثری ترجمے کے ساتھ شائع کیا جائے گا،‘ 21 اپریل کو لاہور میں قومی کانفرنس منعقد کی جائیگی جس میںملک کے نامور دانشور‘ محقق شرکت کرینگے،وہ جمعہ کے روز اقبال اکیڈمی کے 51ویں گورننگ باڈی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے،اس موقع پر گورننگ باڈی کے ارکان انجینئر عامر حسن‘ ڈاکٹر ضیاءالحق‘ منیب اقبال‘ ڈاکٹر عبدالغفار سومرو‘ ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی اور محمد بخش سانگی بھی موجود تھے،اجلاس میںاقبال اکادمی میںتعیناتیوں کے طریقہ کار‘ نئے باڈی ارکان کی تعیناتی کے معاملات بھی زیر غور آئے‘ علاوہ ازیں قومی کانفرنس کے انعقاد‘ اقبال ایوار ڈکے سلسلہ کو جاری رکھنے اور نشان اقبال ایوارڈ کے منصفین کے ناموں اور ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی کی تعیناتی کیلئے پینل کو حتمی شکل دینے سمیت دیگر انتظامی امور کی بھی منظوری دی گئی

Leave a Reply