اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):نوجوان ویٹ لفٹر فرقان احمد نے 35ویں نیشنل گیمز کراچی کے ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں قوت، چستی، طاقت اور خود اعتمادی کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب کے لئے اپنا پہلا طلائی تمغہ جیت لیا۔ فرقان احمد (عمر 16 سال) کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے اور انہیں قومی کوچ شجاع الدین ملک (کامن ویلتھ گیمز ریکارڈ ہولڈر اور تمغہ امتیاز یافتہ) نے تربیت دی۔ انہوں نے …
نوجوان ویٹ لفٹر فرقان احمد نے نیشنل گیمز میں پنجاب کیلئے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):نوجوان ویٹ لفٹر فرقان احمد نے 35ویں نیشنل گیمز کراچی کے ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں قوت، چستی، طاقت اور خود اعتمادی کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب کے لئے اپنا پہلا طلائی تمغہ جیت لیا۔ فرقان احمد (عمر 16 سال) کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے اور انہیں قومی کوچ شجاع الدین ملک (کامن ویلتھ گیمز ریکارڈ ہولڈر اور تمغہ امتیاز یافتہ) نے تربیت دی۔
انہوں نے 88 کلوگرام کیٹیگری میں حصہ لیا اور اسنیچ میں 144 کلوگرام اور کلین اینڈ جرک ایونٹ میں 171 کلوگرام وزن اٹھا کر مجموعی طور پر 315 کلوگرام کے ساتھ اپنے تجربہ کار اور سینئر حریفوں کو شکست دی۔ ان کے حریفوں میں آرمی، پولیس، واپڈا، ریلوے، ایچ ای سی اور دیگر صوبوں کے کھلاڑی شامل تھے۔








