اقوام متحدہ۔11جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کووڈ۔ 19 کا مقابلہ کرتے ہوئے بہتر دنیا کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے شرم الشیخ میں ورلڈ یوتھ فورم کو ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ کووڈ-19 نے سب سے زیادہ نوجوانوں کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی …
نوجوان کووڈ -19 کا مقابلہ کرتے ہوئے بہتر دنیا کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں ، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔11جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کووڈ۔ 19 کا مقابلہ کرتے ہوئے بہتر دنیا کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے شرم الشیخ میں ورلڈ یوتھ فورم کو ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ کووڈ-19 نے سب سے زیادہ نوجوانوں کو متاثر کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباکے باعث 1.6 بلین سے زیادہ نوجوانوں کا تعلیم کا نظام متاثر ہوااور بے روزگاری بڑھی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ اس مشکل دور کے دوران نوجوانوں نے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی میں کمی دیکھی ہے۔
انہوں نے کہا ان حالات میں متاثر نوجوان سڑکوں پر اور آن لا ئن مساوات، امن، انصاف اور موسمیاتی بحران سے نمٹنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تما م نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں اور ہو نے والے واقعات کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے حل فراہم کر رہے ہیں کہ کس طرح کمیونٹیز کی تعمیر نو ہو سکتی ہےاور وہ کووڈ-19 کا مقابلہ کرتے ہوئے کس طرح نوجوان کمیونٹی ابھر کر سامنے آ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فورم دی ورلڈ آفٹر کووڈ- 19 جو کووڈ-19 تھیم کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے اور یہ جمعرات جاری رہے گا، اس فورم کا مقصد نوجوانوں کو یہ یاد دہانی کروانا ہے کہ اب کچھ کھونے کا وقت نہیں ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نےنوجوانوں کو اپنی کوشش جاری رکھنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ تمام نوجوان کووڈ- 19 سے مقابلہ کرتے ہوئے بہتر دنیا کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ جب آپ بحالی کی طرف دیکھتے ہیں تو نوجوانوں کو دیکھیں کیونکہ نوجوان خیالات اور اختراعی حل کا ایک ناقابل یقین ذریعہ ہیں اور نوجوانوں کی ضروریات کو پالیسی اور سرمایہ کاری کے مباحثوں میں پہلے آنا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ وہ نوجوان فورم کے نتائج سننے اور وبائی امراض سے بالاتر ہوکر ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کے لیے شرکاء کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔








