نوشہرہ میں ریسکیو 1122 کے ہیٹ ویو میڈیکل کیمپ

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا شاہ فہد، آرڈی او سنٹر عمران خان اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین کی ہدایات پر عید الاضحیٰ کے تیسرے روز بھی ضلع نوشہرہ کی تینوں تحصیلوں میں ہیٹ ویو میڈیکل کیمپس فعال ہے۔

پشاور۔ 29 مئی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا شاہ فہد، آرڈی او سنٹر عمران خان اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین کی ہدایات پر عید الاضحیٰ کے تیسرے روز بھی ضلع نوشہرہ کی تینوں تحصیلوں میں ہیٹ ویو میڈیکل کیمپس فعال ہے۔ترجمان ریسکیو1122نوشہرہ کےمطابق ریسکیو 1122 کی جانب سے پبی بازار،جہانگیرہ بازار اور شوبرا چوک نوشہرہ میں قائم کیمپس میں شہریوں کو او آر ایس، ٹھنڈا پانی، ٹھنڈے مشروبات کے ساتھ ابتدائی طبی امداد اور ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی ۔ریسکیو اہلکار بازاروں اور رش والے مقامات پر موجود رہے جبکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری ریسپانس اور طبی سہولیات بھی فراہم کی جاتی رہیں۔ریسکیو 1122 نوشہرہ کی ٹیمیں عید تعطیلات کے دوران عوامی تحفظ اور بروقت ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کیلئے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

مزید خبریں