نوشہرہ ورکاں محرم الحرام کے حوالہ سے A کیٹیگری کے تین جلوسوں پر سکیورٹی انتظامات مکمل
نوشہرہ ورکاں محرم الحرام کے حوالہ سے A کیٹیگری کے تین جلوسوں پر سکیورٹی انتظامات مکمل

مزید خبریں
نوشہرہ ورکاں ۔ 25 جون (اے پی پی):علاقہ تھانہ نوشہرہ ورکاں موض خان مسلمان۔ ببر ۔ اور نوشہرہ ورکاں میں 10 محرم الحرام کے حوالہ سے A کیٹیگری کے تین جلوسوں پر سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔نوشہرہ ورکاں میں 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس لائسنس ہولڈر عمران علی شاہ کی قیادت میں العمران امام بارگاہ سے برامد ہوا گا
جو برسوں پرانے روٹ محلہ شمالی مسجد ۔چوک فاروقیہ۔چوک صدیقیہ۔مین بازار اور محلہ صدیقیہ سے ہوتا ہوا غوثیہ مسجد کے قریب بدورتہ روڈ پر پہنچ کر وھاں مجلس ماتم اور زنجیر زنی کا معمول چلا ا رھا ہے اور جلوس اپنے قدیمی روٹ پر محلہ و پرانا کمیٹی گھر چوک پہنچ کر العمران امام بارگاہ میں احتتام پذیر ہوتا ہے اور اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال کی ہدایت پر سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ڈی ایس پی سرکل انصر فاروق مان اور ایس ایس ایچ او محمد ریاض گوندل اپنے فرائض میں مصروف عمل ہیں۔
جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن اور ترجیحات کے تحت دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گیں جس کے لیے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں عثمان غنی اور سپریڈنٹ میاں رضوان علی کی نگرانی میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ۔








