واشنگٹن۔30دسمبر (اے پی پی):نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کانگریس سے مہلک کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے اضافی فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ بدھ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر ویکسینیشن، ٹیسٹنگ، وائرس سے حفاظت کے سازو سامان سمیت جن مقاصد کے لئے جو فنڈز منظور کئے ہیں اس …
نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی کانگریس سے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کےلئے اضافی فنڈز فراہم کرنے کی درخواست

مزید خبریں
واشنگٹن۔30دسمبر (اے پی پی):نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کانگریس سے مہلک کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے اضافی فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ بدھ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر ویکسینیشن، ٹیسٹنگ، وائرس سے حفاظت کے سازو سامان سمیت جن مقاصد کے لئے جو فنڈز منظور کئے ہیں اس سے کہیں زیادہ فنڈ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے آئندہ برس کے آغاز میں ایک ”کووڈ۔ 19 ایکشن پیکج“ کی تجویز کا وعدہ کیا اور کانگریس سے اس پر جلد قانون سازی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کوششوں کولاکھو ڈالر کی ضرورت ہوگی، اسے دیکھتے ہوئے کہ مختلف مقامات کی صحت سلامتی کو بنائے رکھنے کےلئے اضافی فنڈز کی ضرورت ہے۔ جوبائیڈن نے کہا کہ سکولوں کو جانچ، نقل و حمل کے لئے زیادہ رقم کی ضرورت ہوتی ہے، لہذا طلبا کو بسوں اور اسکولوں کی عمارتوں میں سماجی دوری، زیادہ صفائی خدمات، حفاظتی سازو سامان کے لئے رقم ضرورت ہوتی ہے۔








