اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے پیر کو پاکستان مانومنٹ میں تاریخی اہمیت کی حامل دو ونٹیج کاروں کی نمائش کا افتتاح کر دیا جو ملک کے سربراہان مملکت و حکومت اور وقتاً فوقتاً دورہ کرنے والی ممتاز شخصیات کے زیر استعمال رہیں۔ رولز رائس سلور شیڈو اور مرسڈیز پل مین ایس 600 وزیراعظم آفس کی طرف سے پاکستان مانومنٹ میوزیم …
نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے پاکستان مانومنٹ میں دو ونٹیج کاروں کی نمائش کا افتتاح کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے پیر کو پاکستان مانومنٹ میں تاریخی اہمیت کی حامل دو ونٹیج کاروں کی نمائش کا افتتاح کر دیا جو ملک کے سربراہان مملکت و حکومت اور وقتاً فوقتاً دورہ کرنے والی ممتاز شخصیات کے زیر استعمال رہیں۔ رولز رائس سلور شیڈو اور مرسڈیز پل مین ایس 600 وزیراعظم آفس کی طرف سے پاکستان مانومنٹ میوزیم کو تحفہ کے طور پر پیش کی گئی ہیں اور عوام الناس کیلئے ان کی نمائش کی گئی ہے۔ وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے ان تاریخی کاروں کی نیلامی کی بحالی اور تحفظ کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں میوزیم میں رکھنے کا حکم دیا جبکہ اس سے پہلے انہیں نیلام کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ عجائب گھر کے دورہ کے دوران وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ان کاروں کی نمائش سے نوجوانوں اور آئندہ نسلوں کو پاکستان کی تاریخ اور دورہ کرنے والی بین الاقوامی شخصیات کی مہمان نوازی کی روایت کے بارے میں آگاہی ہوگی۔ وزیراعظم نے میوزیم کا دورہ کیا اور ونٹیج کاروں میں گہری دلچسپی لی۔ وزیراعظم نے انہیں قومی تاریخ کے ایک اہم جزو قرار دیا۔ بعد ازاں ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ شاہیرہ شاہد نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ حکاس پرائیویٹ لمیٹڈ نے گراں قدر قومی ورثہ کو تحفظ فراہم کرنے کے جذبہ کے تحت ان شاندار کاروں کو رضاکارانہ طور پر بحال کیا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تاریخی ورثہ کی حامل یہ کاریں اس منفرد میوزیم میں وزیٹرز کی توجہ کا محور ہوں گی۔ جون کو کابینہ سیکریٹری کو نیلامی کی منسوخی کے لئے مراسلہ بھی بھیجا تھا۔








