نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر سیدعلی ظفر کی نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر سیدعلی ظفر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی تعیناتی کا مقصد امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے تاکہ ووٹر کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ منگل کو نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے …

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر سیدعلی ظفر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی تعیناتی کا مقصد امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے تاکہ ووٹر کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ منگل کو نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام آزادنہ، منصفانہ اور شفاف انداز میں انتخابات کا انعقاد کرانا ہے جبکہ پولنگ اسٹیشن پر سکیورٹی اہلکار کی تعیناتی کا مقصد کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں پر یذائیڈنگ آفیسر کو فوری طور پر سکیورٹی فراہم کرناہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر ملکی حالات معمول کے مطابق ہوتے تو شاہد وہ خود بھی ناقدین کا ساتھ دیتے اور پولنگ اسٹیشز پر سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کی نفی کرتے تاہم الیکشن کمیشن کی خصوصی ہدایت پر سکیورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پولنگ اسٹیشنوں پر سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیرسٹر علی طفر نے کہا کہ ووٹرز کو سہولت اور پرسکوں ماحول مہیا کرنے کے لئے یہ اقدام ضروری تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام میڈیا کو پابند کر نا نہیں ہے، اس معاملے کی چھان بین کے لئے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی بنا دی گئی ہے، وہ جو فیصلہ کرے گی اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاناما کا کیس چلا سزا ہو گئی اب نواز شریف کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ عدالت کی جانب سے سنائی جانے والی اپنی سزا کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں