نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت عبوری وفاقی کابینہ کا اجلاس، 6 فیصد کی شرح نمو پر اظہار اطمینان

اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) نگران وفاقی کابینہ نے 6 فیصد کی شرح نمو پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ادائیگیوں میں توازن، مالی و قرضوں کی پائیداریت اور سرکاری اداروں کے بہتر انتظام و انصرام کے لئے عبوری کابینہ کے مینڈیٹ کے تحت فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت عبوری وفاقی کابینہ کااجلاس بدھ …

اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) نگران وفاقی کابینہ نے 6 فیصد کی شرح نمو پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ادائیگیوں میں توازن، مالی و قرضوں کی پائیداریت اور سرکاری اداروں کے بہتر انتظام و انصرام کے لئے عبوری کابینہ کے مینڈیٹ کے تحت فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت عبوری وفاقی کابینہ کااجلاس بدھ کو وزیر اعظم آفس میں منعقد ہوا۔ سیکرٹری داخلہ نے کابینہ کو وفاقی وزارت داخلہ اور اس سے منسلک محکموں کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ملک میں داخلی سلامتی اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے اٹھائے گئے قانونی اور انتظامی پالیسی اقدامات کے بارے میں کابینہ کو آگاہ کیا۔ سیکرٹری داخلہ نے وفاقی کابینہ کو آزادانہ، منصفانہ ، غیر جانبدارانہ اور پر امن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے الیکشن کمیشن کی معاونت کے ضمن میں وزارت داخلہ کے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔ وزیر خزانہ و اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر نے ملکی معیشت اور مختلف اقتصادی اشاریوں کے بارے میں جائزہ پیش کیا۔