اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) پاکستان اور فرانس نے تجارتی، اقتصادی، دفاعی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے بدھ کو نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون اور وزارت خارجہ امور فرانس کے سیکرٹری جنرل موریس گورڈالٹ مونٹینی کے درمیان بات چیت کے دوران پایا گیا جنہوں نے گزشتہ روز دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے …
نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون سے فرانسیسی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل موریس گورڈالٹ مونٹینی کی ملاقات، تجارت، معیشت، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) پاکستان اور فرانس نے تجارتی، اقتصادی، دفاعی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے بدھ کو نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون اور وزارت خارجہ امور فرانس کے سیکرٹری جنرل موریس گورڈالٹ مونٹینی کے درمیان بات چیت کے دوران پایا گیا جنہوں نے گزشتہ روز دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں بڑھتے ہوئے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار اور سیاسی، تجارتی، اقتصادی، دفاعی، سیکورٹی، سائنس و ٹیکنالوجی،تعلیمی، ثقافتی اور یورپی یونین کے تناظر سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے فرانسیسی سیکرٹری جنرل کو جمہوری، تجارتی، اقتصادی، بزنس اور سیکورٹی کے شعبوں میں پاکستان کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے خطے اور ہمسایہ ملکوں میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔فرانس کے سیکرٹری جنرل نے دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور اس سلسلے میں بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔









