اہور۔22جولائی(اے پی پی )نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قانون سید علی ظفر نے کہا ہے کہ 25جولائی کو ملک میں عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنا کر نگران حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی، گائیڈ لائن کی حد تک نئی حکومت کے لئے کچھ ایسی چیزیں چھوڑ کر جائیں گے جس پرعمل کرنا حکومت کے اختیار میں ہو، نگران حکومت نے پیمرا کو آئین و قانون کے …
نگران وفاقی وزیر اطلاعات سید علی ظفر کاہیومین رائٹس سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اہور۔22جولائی(اے پی پی )نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قانون سید علی ظفر نے کہا ہے کہ 25جولائی کو ملک میں عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنا کر نگران حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی، گائیڈ لائن کی حد تک نئی حکومت کے لئے کچھ ایسی چیزیں چھوڑ کر جائیں گے جس پرعمل کرنا حکومت کے اختیار میں ہو، نگران حکومت نے پیمرا کو آئین و قانون کے مطابق آزاد کر دیا،, میڈیا کو اگر پیمرا سے کوئی بھی شکایت ہے تو وہ عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔وہ اتوار کے روز مقامی ہوٹل میں ہیومین رائٹس سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے،اس موقع پر ہیومین رائٹس سوسائٹی آف پاکستان کے چیئرمین سید آصف ظفر ¾ مہناز رفیع ¾ ڈاکٹر بابر محمود ¾ الیگزینڈر ملک ¾ ڈاکٹر کنول خالد اور مقررین نے بھی خطاب کیا۔








