نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سیّد علی ظفر کی زیر صدارت آئندہ عام انتخابات بارے اطلاعات کی فراہمی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالہ سے اجلاس

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ادبی تاریخ سیّد علی ظفر کی زیر صدارت آئندہ عام انتخابات 2018ءکے حوالہ سے اطلاعات کی فراہمی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالہ سے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ یوسف نعیم کھوکھر، سیکرٹری اطلاعات و نشریات سردار احمد نواز سکھیرا، الیکشن کمیشن کے نمائندوں اور وفاقی …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ادبی تاریخ سیّد علی ظفر کی زیر صدارت آئندہ عام انتخابات 2018ءکے حوالہ سے اطلاعات کی فراہمی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالہ سے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ یوسف نعیم کھوکھر، سیکرٹری اطلاعات و نشریات سردار احمد نواز سکھیرا، الیکشن کمیشن کے نمائندوں اور وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کے سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری داخلہ اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بھی شریک ہوئے جبکہ بلوچستان کے چیف سیکرٹری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا۔ بدھ کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزارت داخلہ کے سیکرٹری یوسف نعیم کھوکھر نے اجلاس کے شرکاءکو بتایا کہ حکومت آزادانہ، منصفانہ، پرامن اور بروقت انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ صوبائی حکومتوں کو ہر طرح کی معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات سردار احمد نواز سکھیرا نے شرکاءپر زور دیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو عوام الناس میں انتخابی عمل کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ مل کر اس حوالہ سے کام کریں۔ سیّد علی ظفر نے وزارت اطلاعات و نشریات کو ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کے انتظامات اور سرگرمیوں کے حوالہ سے صوبائی حکومتوں کو معلومات کی فراہمی کیلئے ان کی معاونت کی جائے۔ اس حوالہ سے سرکاری میڈیا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حوالہ سے ہر طرح کی معاونت فراہم کرے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر صوبائی حکومت کی جانب سے ایک ترجمان کا تقرر کیا جائے گا جو پرنسپل انفارمیشن آفیسر کے ساتھ رابطہ میں رہے گا اور جب ضرورت ہو تو میڈیا کیلئے بریفنگز کا انتظام کرے گا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹرز، علاقائی دفاتر اور صوبائی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹس انتخابات کی مو¿ثر کوریج کے حوالہ سے باہمی تعاون کو مزید مو¿ثر بنا کر مل کر کام کریں گے۔

مزید خبریں