نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت قومی انتظامی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) قومی انتظامی کمیٹی (ایل ای سی) کا اجلاس نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت گذشتہ روز یہاں اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ، وزیر قانون، گورنر سٹیٹ بنک، سیکرٹری خارجہ امور اور ایف ایم یو، نیکٹا، ایف آئی اے، ایف بی آر، ایس ای سی پی اور دیگر محکموں اور اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ …

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) قومی انتظامی کمیٹی (ایل ای سی) کا اجلاس نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت گذشتہ روز یہاں اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ، وزیر قانون، گورنر سٹیٹ بنک، سیکرٹری خارجہ امور اور ایف ایم یو، نیکٹا، ایف آئی اے، ایف بی آر، ایس ای سی پی اور دیگر محکموں اور اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایف اے ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے ادارہ جاتی فریم ورک و کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں کی گئی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اہم اداروں میں فوکل پوائنٹس اور عملدرآمد سے متعلق مخصوص یونٹ قائم کئے گئے ہیں۔ مختلف محکموں کے سینئر حکام نے متعلقہ شعبوں میں پیشرفت کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق طے پایا کہ تمام اداروں سے ایف اے ٹی ایف پالیسی ایکشن پلان پر تیز تر کام کے لئے رابطہ کیا جائے گا تاکہ ایکشن پلان پر موثر طریقے سے عملدرآمد کیا جا سکے۔ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ ایشیاءپیسفک جوائنٹ گروپ میں پیشرفت کرنے کیلئے مجموعی رپورٹ مرتب کرے گا۔