اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محمد یوسف شیخ کی زیر صدارت نیشنل ایجوکیشن فاﺅنڈیشن (این ای ایف) کے بورڈ آف گورنرز کا 23واں اجلاس این ای ایف کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر کو این ای ایف کے امور کار سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر …
نگران وفاقی وزیر محمد یوسف شیخ کی زیر صدارت نیشنل ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محمد یوسف شیخ کی زیر صدارت نیشنل ایجوکیشن فاﺅنڈیشن (این ای ایف) کے بورڈ آف گورنرز کا 23واں اجلاس این ای ایف کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر کو این ای ایف کے امور کار سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے فاٹا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت میں سرکاری و نجی شعبہ کے اشتراک کار کے ذریعے معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے نیف کے اقدامات کو سراہا۔ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ این ای ایف نے فیڈرل گورنمنٹ ٹیچرز کی بیواﺅں کی مالی معاونت اور ان کے بچوں کو سکالرشپ دینے کیلئے سکالرشپ اور مالی معاونت پروگرام بھی چلا رہی ہے۔ اجلاس میں این ای ایف کی سکالرشپ اور مالی معاونت کی ترمیم شدہ پالیسی کی منظوری دی گئی۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ ایم ڈی این ای ایف کی پوسٹ پر تقرری کیلئے ملک کے نمایاں اخبارات میں اشتہار دے۔ اجلاس میں بی او ڈی کے 22ویں اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی۔








