نگراں وزیر برائے ریلویز، سیفران و گلگت بلتستان روشن خورشید کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) نگراں وزیر برائے ریلویز، سیفران و گلگت بلتستان روشن خورشید بروچا نے کہا ہے کہ پاکستان میں ترقی حاصل کرنے کے لئے لوگوں کو عملی سوچ اختیار کرنا ہوگی۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کئی شعبوں میں بہترین ترقی کی ہے اور اس کا سہرا سیاسی جماعتوں کے سر ہے۔ حالیہ …

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) نگراں وزیر برائے ریلویز، سیفران و گلگت بلتستان روشن خورشید بروچا نے کہا ہے کہ پاکستان میں ترقی حاصل کرنے کے لئے لوگوں کو عملی سوچ اختیار کرنا ہوگی۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کئی شعبوں میں بہترین ترقی کی ہے اور اس کا سہرا سیاسی جماعتوں کے سر ہے۔ حالیہ انتخابات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے ہر ایک نے اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت تمام شعبوں میں بہتری لائے گی، ملک میں تیزی سے ترقی کیلئے لوگوں کو عملیت کی طرف آنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر روشن خورشید بروچا نے کہا کہ پاکستان نے تعلیم اور ریلوے کے شعبہ میں ترقی کی ہے۔ خواتین کے کردار کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشرے کے تمام شعبوں میں خواتین نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔