نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر سید علی ظفر کی چلاس میں لڑکیوں کے سکول کو نذر آتش کرنے کے واقعہ کی مذمت

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر سید علی ظفر نے چلاس میں لڑکیوں کے سکول کو نذر آتش کرنے کے واقعہ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ مادر علمی پر حملے کرنے والے یقیناً جہالت کے …

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر سید علی ظفر نے چلاس میں لڑکیوں کے سکول کو نذر آتش کرنے کے واقعہ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ مادر علمی پر حملے کرنے والے یقیناً جہالت کے پروردہ ہیں، یہ اسلام، قانون اور ہمارے بچوں کے علم کے حصول کے حق کے دشمن ہیں۔ بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا کہ پوری قوم علم دشمنوں کے خلاف متحد ہے۔