اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) نگراں وفاقی وزیر برائے توانائی سید علی ظفر کی صدارت میں جمعرات کو پاور ڈویژن میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاور سیکٹر پر وائٹ پیپر تیار کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاور سیکٹر میں بحران نے معاشرے کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ نگراں …
نگراں وفاقی وزیر برائے توانائی سید علی ظفر کی صدارت پاور ڈویژن میں اجلاس منعقد‘ پاور سیکٹر پر وائٹ پیپر تیار کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) نگراں وفاقی وزیر برائے توانائی سید علی ظفر کی صدارت میں جمعرات کو پاور ڈویژن میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاور سیکٹر پر وائٹ پیپر تیار کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاور سیکٹر میں بحران نے معاشرے کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ نگراں سیٹ اپ مختصر مدت کیلئے ہے اور اس کا مینڈیٹ محدود ہے لیکن آئندہ حکومت کیلئے وہ ایسی ٹھوس اور سنجیدہ گائیڈ لائنز تیار کرنا چاہتے ہیں جن سے توانائی کے شعبے میں بہتری لائی جا سکے۔ کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل ہوگی، جس میں حکومت اور نجی شعبے دونوں کی نمائندگی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید مالیاتی اور تکنیکی شعبے کے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں تاکہ جامع رپورٹ تیار کی جا سکے۔








