راولپنڈی5فروری(اے پی پی)وزیرمملکت برائے انسداد منشیات شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکے نہتے مظلوم کشمیری 184 دن سے قیدہیں جس کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی جس میں بچے عورتیں اوربوڑھے بھی تمام سہولیات سے محروم ہیں مگراس پردنیا کی خاموشی افسوس ناک ہے۔یہ بات انھوں نے پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام سٹارویلفیئرآرگنائزیشن اورآل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے یوم یکجہتی کشمیرکی منعقدہ تقریب …
نہتے مظلوم کشمیری 184 دن سے قید ہیں جس کی انسانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، شہریارآفریدی

مزید خبریں
راولپنڈی5فروری(اے پی پی)وزیرمملکت برائے انسداد منشیات شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکے نہتے مظلوم کشمیری 184 دن سے قیدہیں جس کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی جس میں بچے عورتیں اوربوڑھے بھی تمام سہولیات سے محروم ہیں مگراس پردنیا کی خاموشی افسوس ناک ہے۔یہ بات انھوں نے پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام سٹارویلفیئرآرگنائزیشن اورآل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے یوم یکجہتی کشمیرکی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیرمملکت شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیںانسانیت سوزمظالم جاری ہیں مگراقوام متحدہ خاموش ہے۔انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر دنیا کا امن خطرے میں پڑچکا ہے۔انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مذہب کی بات نہیں بلکہ انسانیت کی بات بھی ہے اور یو این کا چارٹربھی انسانیت کی بات کرتا ہے مگرایسا نہیں ہورہا ہے۔شہریارآفریدی نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیرسے کشمیریوں کاپتہ چلے گا کہ ہرپاکستانی ان کے ساتھ ہے اورجینا مرنا بھی کشمیریوں کے ساتھ ہے۔انھوں نے کہا کہ اکیلے برہان وانی شہیدنے کشمیرمیں انقلاب لایا ۔انھوں نے کہا کہ مودی سرکارکے ہوتے ہوئے بھارت کوکسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے،بھارت دوحصوں میں تقسیم ہوکررہے گا ،کشمیریوں کوحق خودارادیت ملے گا۔پنجاب حکومت کے ترجمان انجینئرچوہدر ی افتخاراحمدنے کہا کہ آج کشمیرکی صورتحال دیکھ کردل خون کے آنسورورہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہم بھارت کے سامنے ڈٹ کرکھڑے ہیں اورمظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔انجینئرچوہدر ی افتخاراحمد نے مزیدکہا کہ ہم عالمی سطح پرمظلوم کشمیریوں کی آوازہیں۔تقریب سے ناہیدمنظور،صدرسٹارویلفیئرآرگنائزیشن بابا محمدشفیق،صدراپسما ابراراحمدخان، ڈائریکٹرپنجاب آرٹس کونسل وقاراحمد،محمداسدبن اعظم اوردیگرمقررین نے خطاب کیا۔تقریب میں سکولوں کے بچوں نے ٹیبلوز،کشمیری نغمیں اورتقاریرپیش کیں۔








