نیا پاکستان بنا کر دکھائیں گے، کرپشن برداشت نہیں کریں گے، مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنا کر دکھائیں گے، کرپشن برداشت نہیں کریں گے۔ منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سردار اعظم موسیٰ خیل کے سوال کے جواب میں وزیراعظم کے پارلیمانی امور کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان نے بتایا کہ خزانہ ڈیم زمری ضلع موسیٰ خیل کے لئے 50 ملین روپے …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنا کر دکھائیں گے، کرپشن برداشت نہیں کریں گے۔ منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سردار اعظم موسیٰ خیل کے سوال کے جواب میں وزیراعظم کے پارلیمانی امور کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان نے بتایا کہ خزانہ ڈیم زمری ضلع موسیٰ خیل کے لئے 50 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی تھی۔ وزیراعظم آفس کی مورخہ 24 اپریل 2018ءکو دی جانے والی منظوری کے مطابق پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز ڈویژن کی جانب سے تخصیص میں 30 فیصد کٹوتی کی گئی ہے، ڈیم کی جگہ تبدیل نہیں کی جاسکتی، کرپشن کرنے والے کا نام بتائیں، کرپشن اگر کی گئی ہے تو ہمارے دور میں نہیں کی گئی، کرپشن برداشت نہیں کریں گے، نیا پاکستان بنا کر دکھائیں گے۔ اعظم موسیٰ خیل نے کہا کہ ڈیم کی جگہ تبدیل کی گئی ہے۔ ڈپٹی چیئرمین نے پارلیمانی امور کے مشیر کو ہدایت کی کہ پتہ کرکے بتائیں کہ ڈیم کی جگہ تبدیل کی گئی ہے یا نہیں۔

مزید خبریں